کینیڈا:ہردیپ سنگھ نجر کے بعد ایک اور سِکھ قتل

کینیڈا میں ایک انڈین نژاد سکھ شہری اور ان کے 11 سالہ بیٹے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی پولیس نے کہا ہے کہ ایڈمونٹون شہر میں گروہی فسادات میں شدت کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ایڈمونٹون پولیس کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ کولن ڈرکسن نے جمعے کو میڈیا کو بتایا کہ 41 سالہ ہرپریت سنگھ اُپل اور ان کے بیٹے کو جمعرات کو دن کے وقت ایک گیس سٹیشن کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
فائرنگ کی زد میں آنے والی گاڑی میں سکھ شہری کے بیٹے کا ایک دوست بھی موجود تھا جو غیرمتوقع طور زندہ بچ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس بات کی تہہ تک نہیں پہنچ سکے کہ آیا فائرنگ کرنے والوں کو اس بات کا علم تھا کہ بچے بھی اس کار میں موجود ہیں یا نہیں۔
ایڈمونٹون جرنل نامی اخبار نے پولیس کا بیان شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی تک ہمیں اس بات کا علم نہیں گاڑی پر فائرنگ کرنے والے یہ جانتے تھے کہ بچہ بھی گاڑی میں موجود ہے۔ ابھی یہ بھی معلوم ہونا باقی ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر بچے کو نشانہ بنایا یا نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply