• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کاسلسلہ جاری

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کاسلسلہ جاری

31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاؤہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

11 نومبر کو 2957 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔2957 افغان شہریوں میں 716 مرد، 691 خواتین اور 1550 بچے اپنے ملک چلے گئے۔افغانستان روانگی کے لیے 278 گاڑیوں میں 678 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔اب تک کل 217,355 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply