• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم عوام دشمن ، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کر رہی ہے، بلاول بھٹو

وزیراعظم عوام دشمن ، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کر رہی ہے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام دشمن ہیں، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کر رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی۔

پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچاسکتی ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کے رہ نما حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ ملک پر آسیب مسلط ہے، بھوک مہنگائی اور غربت کا جن ناچ رہا ہے۔

وزیراعظم کے دستخط سے عوام پر 10 روپے سے زائد کا پیٹرول بم گرا دیا گیا ،ترقی کرتی معیشت بدانتظامی نااہلی اور کرپشن کے قبرستان میں دفن کر دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان کی توجہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے پر ہے،ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی یہ سارا پیسہ کہاں جا رہا ہے؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply