بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
ایف آئی اے کی جانب سے دی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی کے اکاؤنٹس میں تین سالوں کے دوران ڈھائی ارب سے زیادہ کی ٹرانزکشنز ہوئیں ۔ ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی طرف سے ارسال کردہ میمو پر درج ہونے والی ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسمات فرح گوگی کی کمپنی کے نام پر فیصل آباد انڈسٹریل ایریا میں 10.5 ایکڑ کا پلاٹ غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا جس کی مالیت کروڑوں میں ہے ۔
یادرہے اس سے قبل ایف آئی اے نےسابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل کو17 فروری کو منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کیا تھا اور جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ دونوںع اپنے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی فہرست سمیت سترہ فروری کو پیش ہوں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں