موروثی سیاست اور حکمرانی۔۔رانا اویس/ حصہ دوم

ابن انشاء نے کیا خوب کہا تھا۔۔”مغل بادشاہ ہمایوں نے نہ کوئی نماز چھوڑی اور نہ کوئی بھائی چھوڑا”۔
ہمایوں نے اپنے پانچ بھائی قتل کروائے ، وجہ کیا بنی؟ اقتدار کی ہوس، سازشیں اور بغاوت۔آپ مسلم لیگ کی موجودہ صورتحال دیکھ لیں آپ کو اندازا ہوجائے گا کہ نواز شریف کی کوشش ہے کہ مریم نواز مستقبل میں وزیراعظم بنے اور شہباز شریف پنجاب تک محدود رہے ۔اور شہباز شریف صاحب اگلے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔نواز شریف طاقت کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔کیونکہ اگر شہباز شریف اگلے وزیراعظم بنتے ہیں تو لازمی طور پہ حمزہ شہباز آگے آئے گا نہ کہ مریم نواز ،یہی وہ وجہ ہے جس سے ن لیگ اندرونی انتشار کا شکار ہے شاید اس کا سب سے  زیاد فائدہ اگلے الیکشن میں عمران خان کو پہنچے
بہت سے لوگ موروثی سیاست پہ تنقید کرتے ہیں لیکن میں بالکل اس کے خلاف نہیں ہوں ۔کیونکہ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے عوام کا باشعور ہونا بہت ضروری ہے پاکستان جیسے غریب ملک کی عوام کو اس شعور کو حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جب ہمارے ملک میں شرح خواندگی نوے فیصد سے  زیادہ ہوگی ہر شخص کو اپنے حقوق اور فرائض کا ادراک ہوگا جب نوے فیصد سے  زیادہ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے کیونکہ تقریباً پچپن سے ساٹھ فیصد لوگ تو وہ ہیں جو گونگے ہیں جن کے ووٹ نہ دینے کی وجہ سے غلط لوگ تھوڑے سے ووٹ لے کے قومی اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں اگر لوگ ووٹ کی طاقت کو سمجھیں تو ہمیں فیملی لمیٹڈ پارٹیوں کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی جب افراد کی بجائے  ادارے مضبوط ہوں گے، کسی شخص کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پالیسیوں کا تسلسل ہوگا تو ترقی کا پہیہ چلتا رہے گا۔کرکٹ میں ایک مشہور بات ہے کہ وکٹ پہ جمے رہو ،رَن بنتے رہیں گے، یہی فارمولہ ہمیں جمہوریت میں بھی چلانا پڑے گا، ہمیں بس یہ کرنا ہے کہ جمہوریت چلنے دیں ترقی خودبخود  ہوتی رہے گی!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply