• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسجد الحرام کے صحن میں خاتون عمرہ زائر کے ہاں بچے کی ولادت

مسجد الحرام کے صحن میں خاتون عمرہ زائر کے ہاں بچے کی ولادت

مکہ مکرمہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے آنے والی سوڈانی زائر خاتون کے ہاں مسجد الحرام کے صحن میں بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے مغربی صحن میں موجود سوڈانی خاتون نے نئی زندگی کو جنم دیا ہے۔

اخبار نے ہلال احمر کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ آپریشن روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک زائر خاتون التوحید ہوٹل کے برابر میں مسجد الحرام کے مغربی صحن میں شدید درد میں مبتلا ہیں۔

میڈیکل ٹیم اطلاع پر فوری طور پر وہاں پہنچی تو پتہ چلا کہ زائر خاتون کے ہاں ولادت قریب ہے جس کے بعد ٹیم نے طبی امداد فراہم کی اور بچے کی وہیں ولادت ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ولادت کے بعد ماں اور نومولد کو اجیاد جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply