• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی والوں کے لیے بجلی کا یونٹ 5 روپے 50 پیسےمہنگا ہونے کا امکان

کراچی والوں کے لیے بجلی کا یونٹ 5 روپے 50 پیسےمہنگا ہونے کا امکان

کراچی والوں کے لیے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست نیپرا کو دے دی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک نے ایک سہہ ماہی اور ایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتیں بڑھانے کی استدعا کی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

درخواست میں نومبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply