امریکہ میں فائرنگ کے واقعات،22افرادہلاک،60زخمی

امریکامیں فائرنگ کےدومختلف واقعات میں 22افرادہلاک اور60افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق امریکاکی ریاست مین کےشہرلیوسٹن میں فائرنگ کےدومختلف واقعات میں 22افرادہلاک اور60افرادزخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق امریکی ریاست لیوسٹن میں حملہ آورنےباولنگ کلب میں فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں 10افرادموقع پرہی ہلاک ہوگئےاورمتعددافرادزخمی ہوگئے۔
جبکہ بعدمیں ایک اورجگہ لوکل باراوروالمارٹ ڈسٹربیوشن سینٹرپربھی فائرنگ ہوئی جس میں تقریباً12افرادہلاک ہوگئےاور30کےقریب زخمی ہوگئے،پولیس نےملزم کی تصویرجاری کردی جس کی شناخت رابرٹ کارڈکےنام سےہوگئی۔
پولیس کےمطابق حملہ آورموقع سےفرارہوگیاجس کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply