جس نے مقابلہ کرنا ہے وہ الیکشن میں آجائے: وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ ’حکومت پر تنقید کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے دور کا ایک منصوبہ دکھادیں اور جس نے مقابلہ کرنا ہے وہ الیکشن میں آجائے‘۔

وزیراعظم نے صادق آباد میں این ایل جی کی ترسیل اور فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں بجلی کا بحران حل کردیا گیا ہے، (ن) لیگ وہ جماعت ہے اور نوازشریف وہ لیڈر ہیں جو وعدے نہیں کرتا کام کرکے دکھاتا ہے، انہوں نے اپنے دور میں منصوبے بنائے اور انہیں مکمل بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو تنقید کرتے ہیں انہیں چیلنج کرتا ہوں وہ اپنے دور کا ایک منصوبہ دکھادیں، ہم سیکڑوں منصوبے دکھاتے ہیں، جولائی میں الیکشن ہوں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، جس نے مقابلہ کرنا ہے وہ الیکشن میں آجائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی حکومتیں رہی ہیں، کیا یہ ہم نے ہی کرنا تھا؟ آج اتنے منصوبے بن چکے ہیں، جب تک مدت ختم ہوگی ہر ہفتے ایک میگا منصوبے کا بھی افتتاح کریں تو وقت کم ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا 580 کلو میٹر موٹروے بنا جو مسلم لیگ (ن)نے بنایا اس کے بعد کچھ نہیں ہوا، حکومت آئی تو 1800 کلو میٹر موٹروے بنایا، ترقی یافتہ ملک بھی سال میں 250 کلو میٹر موٹروے نہیں بناسکتے ، ہم نے 1800 کلو میٹر بنا، یہ وہ چیزیں ہیں جو ہمیشہ کے لیے ملک کو ترقی دیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں کوئی بھی کارخانہ لگانا ہو آپ کو گیس میسر ہے، موجودہ حکومت نے گیس کا ایک کنکشن بھی سفارش پر نہیں دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم تمام منصوبے مکمل کریں گے، عوام کسی غلط فہمی میں نہ رہے، وعدے کرنے والے بہت ملیں گے لیکن (ن) لیگ کام اور خدمت کی سیاست کرتی ہے، کسی نے کرپشن کی سیاست کی، کسی نے گالیوں اور بدتمیزی کی سیاست کا وعدہ کیا ہے لیکن ہماری وہ سیاست نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply