عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا معاملہ، سابق وزیراعظم نے اہم قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کردی گئی۔
عمران خان کی لیگل ٹیم نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی۔ سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج سکندرخان کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ گزشتہ روز عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ ڈیوٹی جج نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو مارک کردی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں