• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھرسےنوازشریف کے استقبال کیلئےقافلوں کی لاہور آمد

ملک بھرسےنوازشریف کے استقبال کیلئےقافلوں کی لاہور آمد

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلے لاہور پہنچنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر والوں نے جلسے کیلئے سپیشل ٹرین چلا دی، خیبرپختونخوا سے ’’ امید پاکستان ‘‘ ٹرین کی روانگی ہوئی ہے جبکہ کلر کہار سے گاڑیوں کا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، جہلم ، صادق آباد، پشاور، جہانیاں، کوئٹہ، حیدر آباد، دادو، ڈی آئی خان، میرپور خاص، مظفر آباد، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے قافلے قائد کے استقبال کیلئے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔

لیگی کارکنوں کی جانب سے قائد کی آمد کی خوشی میں دھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

 

 

 

 

ن لیگ کا 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے موقع پر لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ 30 ہزار 686 اسکوائر فٹ جگہ پر جلسے کے انتظامات کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

گراؤنڈ میں لائٹس اور میوزک کے ساتھ ساتھ بڑی بڑی سکرینیں لگانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

لاہور
قائد مسلم لیگ ن کے استقبال کے لئے لاہور میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، صبح کے وقت کارکنان کے لئے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا، جب کہ ڈی جے ولی سن ساؤنڈ سسٹم کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

نواز شریف کے استقبال کے لئے ن لیگ کے کارکنان کی راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں لیگی قیادت نے ان کے لیے ناشتے کا اہتمام کر رکھا ہے، ناشتے میں انڈہ، چنے، نان ، قیمہ اور حلوہ پوری سےتواضع کی جائے گی۔

 

راولپنڈی
راولپنڈی دانیال ہاؤس سے چوہدری تنویر کی قیادت میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبالی ریلی نکالی گئی ہے، اور اس ریلی کی روانگی سے قبل کارکنان کیلئے دانیال ہاوس میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی 26 نمبر چنگی پر رکے گی جہاں دیگر ریلیاں لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

راولپنڈی میں سابق ایم این اے ملک ابرار احمد کی جانب سے بھی کارکنان کے لئے ناشتے کا بندوست کیا گیا ہے، ناشتے میں حلوہ پوری، چنے، انڈے الو بجیا، چائے شامل ہے۔

لیگی کارکنان ریلیوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اور جگہ جگہ پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں، جب کہ نوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی جاری ہے۔

سابق ایم پی اے ملک افتخار اور ان کے ہمراہ کینٹ ممبران بھی راولپنڈی میں لگے استقبالی کیمپوں کا دورہ کررہے ہیں۔ عہدیداران کا کہنا ہے کہ شام پانچ بجے تک لاہور جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور
دوسری جانب پشاور میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک کا شدید رش ہے، خیبرپختونخوا کے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں اور اسلام آباد سے لاہور انٹر چینج پر عوام اور گاڑیوں کا جم غفیر ہونے کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر پولیس کا عملہ متحرک ہے۔

مانسہرہ
مانسہرہ سے نواز شریف کے استقبال کے لئے قافلے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ہزارہ ڈویژن کی مختلف تحصیلوں سے جلوس مانسہرہ پہنچے، جہاں سے سب ایک ساتھ لاہور کے لئے روانہ ہوئے۔

 آزاد کشمیر

نوازشریف کے استقبال آزاد کشمیر سے لیگی کارکنوں کے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اس سے قبل آزاد کشمیر کو خیبر پختونخواہ اور پاکستان سے ملانے والے تاریخ مقام کوہالہ پل پر مظفرآباد سے لاہور جانے والے لیگی قافلے کے شرکاء نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اہل پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے مارچ کیا۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر مشتاق منہاس کی قیادت میں بڑا قافلہ مینار پاکستان پہنچ گیا ہے، جہاں پہنچ کر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کو داو پر لگا دیا، پاکستان کے لوگ آج کے سیاسی جلسہ کی مثال دیں گے۔

نواز شریف کے استقبال کیلئے آزاد کشمیر سے مزید قافلے آج شام تک لاہور پہنچیں گے۔

قافلہ چکری سے لاہورپہنچ گیا

چوہدری نعیم اعجاز کی قیادت میں ایک عظیم الشان قافلہ چکری سے لاہور پہنچ گیا ہے.

 

بہاولپور پی پی 253 کا قافلہ لاہور کی جانب روانہ

Advertisements
julia rana solicitors

 پی پی 241، 242 این اے 168 چشتیاں سےقافلہ لاہور کی جانب رواں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply