• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کنگ چارلس نے پرنس اینڈریو کو بکنگھم پیلس سے بے دخل کردیا

کنگ چارلس نے پرنس اینڈریو کو بکنگھم پیلس سے بے دخل کردیا

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے شہزادہ اینڈریو کو بکنگھم پیلس سے بےدخل کردیا جس کے بعد وہ شاہی خدمات سرانجام نہیں دے سکیں گی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو شاہی خدمات سرانجام نہیں دیں گے اور ان کا کرنل آف دی گرینڈئیور گارڈز کا عہدہ کوئن کنسورٹ کمیلا کو دیا گیا ہے۔شہزادہ اینڈریو بکنگھم پیلس کو رہائش گاہ یا دفتر کے طور پر استعمال نہیں کر سکیں گے اور وہ خط و کتابت میں بھی بکنگھم پیلس کو اپنا پتہ بھی نہیں بتاسکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو کو لڑکی سے جنسی تعلق کے اسکینڈل کا سامنا رہا ہے۔امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ جس کا ورجینیا نے نیویارک سٹی کی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا تھا کہ شہزادہ اینڈریو نے جیفری ایپسٹین کے نیویارک والے گھر میں کمسنی میں ہی جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد شہزادہ اینڈریو نے کئی ملین پاؤنڈ رقم ادا کرکے امریکا میں مقدمہ ختم کروا لیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply