• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اداکارہ میا خلیفہ کو فلسطین کی حمایت پر کام سے فارغ کردیا گیا

اداکارہ میا خلیفہ کو فلسطین کی حمایت پر کام سے فارغ کردیا گیا

30 سالہ لبانی نژاد سابق پورن سٹار یعنی فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنے پر انھیں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یک صارف کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے لکھا: ‘اگر آپ کسی مشہور شخصیت کو (اسرائیل) کی حمایت کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو یقین جانيے کہ پیسہ بول رہا ہے۔ ان لوگوں میں اپنی کوئی روح یا رائے یا تنقیدی سوچ کی صلاحیت نہیں ہے اور وہ اپنے کاروبار میں اپنے سرمایہ کاروں کو خوش کرنے کے لیے کچھ بھی کریں گے/ کہیں گے۔‘

دوسری جانب معروف میگزین ’پلے بوائے‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ حماس کے اسرائیل پر حملے کی سپورٹ کرنے کے باعث میا خلیفہ سے کاروباری روابط اور معاہدے ختم کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے قبل ریڈ لائٹ ہالینڈ نامی کمپنی بھی میا خلیفہ کو اسی معاملے پر برطرف کر چکی ہے۔
اس برطرفی کے بعد میا نے لکھا کہ ’میں صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ میرے لوگوں کی کھلے آسمان والی جیل کی دیواروں کو توڑنے کی چار ہزار فوٹیج موجود رہے جنھیں اپنے گھروں سے زبردستی نکالا گیا ہے تاکہ ہمارے پاس تاریخ کی کتابوں میں یہ لکھنے کے لیے رہے کہ انھوں نے کس طرح خود کو نسل پرستی سے آزاد کیا۔ براہ کرم میرا نام دوبارہ لینے سے پہلے اپنی بیکار چھوٹی کمپنی کی فکر کریں جو بے راہ اور بے مقصد ہے۔ کیا آپ مجھ سے استعمار کے ساتھ کھڑا ہونے کی توقع کرتے ہیں؟‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply