کیا کرکٹ’ اولمپک گیمز2028 کا حصّہ بننے والی ہے؟

2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولپمکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق 1900 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کھیلی جا چکی ہے، جب انگلینڈ اور فرانس نےگولڈ میڈل کیلئے ایک ہی میچ کھیلا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس آرگنائزرز نے کرکٹ کو 2028 گیمز میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے، اس حوالے سے آئی سی سی نے بھی تصدیق کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کا ٹی20 ٹورنامنٹ ہوگا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت سے ایشیا بالخصوص برصغیر میں ممکنہ طور پر منافع بخش تجارتی مارکیٹ کھل جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھارت میں اولمپک گیمز کے نشریاتی حقوق انفرادی کھیلوں کیلئے فروخت کیے جاتے ہیں اور پیرس2024 کیلئے صرف15اعشاریہ 6 ملین پاؤنڈ کی قیمت لگائی گئی ہے لیکن ماہرین کے مطابق اگر کرکٹ کو لاس اینجلس گیمز میں شامل کیا جائے تو یہ رقم150 ملین پاؤنڈ تک بڑھ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ فلیگ فٹ بال، بیس بال اور سافٹ بال بھی 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔نئے کھیلوں کی شمولیت کا فیصلہ آئی او سی کے سالانہ اجلاس میں ہوگا، آئی او سی کا141 واں اجلاس ممبئی میں16 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔
کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کی سفارش پر آئی سی سی نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply