اسرائیلی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے؛ایران

یران کےخلاف اسرائیل نےکسی قسم کی کارروائی کی تواس کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اسرائیل پر حملوں میں حماس کی معاونت کا الزام مسترد کرتےہوئےخبردارکیاہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سات دہائیوں کے جابرانہ قبضے اور ناجائز صیہونی حکومت کے گھناؤنے جرائم کے خلاف جائز دفاع ہے۔
غزہ میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر ایران اور عراق نے OIC کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا، جبکہ عرب لیگ کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔
قطر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت کا بھی انکشاف ہوا ہے تاہم اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہیں، خون ریزی رکوانا اور تنازع کا پھیلاؤ روکنا ترجیح ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply