• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیڈا میں سِکھ کے قتل کا معاملہ: بھارت کیخلاف آسٹریلیا میں سکھوں کااحتجاج

کینیڈا میں سِکھ کے قتل کا معاملہ: بھارت کیخلاف آسٹریلیا میں سکھوں کااحتجاج

بھارت کی جانب سے سکھوں کو نشانہ بنانے کے خلاف آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جانب سے ہزاروں سکھوں نے فیڈریشن اسکوائر سے پارلیمنٹ تک واک کرتے ہوئےاحتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے موقع پر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بیرون ملک آباد سکھ رہنماؤں کو خالصتان تحریک سے روکنے کیلئے راستے سے ہٹا رہا ہے۔

مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت سے بھارت کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈین حکومت کی جانب سے قتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسیوں پر لگایا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکا کی جانب سے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے شروع میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا تاہم بعد میں عالمی دباؤ کے باعث بھارت نے تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply