• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل پر حملہ:ایران کی حماس کو مبارکباد اور اظہار یکجہتی

اسرائیل پر حملہ:ایران کی حماس کو مبارکباد اور اظہار یکجہتی

ایران نے فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس کو اسرائیل پر حملے کرنے پر مبارکباد پیش کی اور حمایت کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر یحییٰ رحیم صفری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملے کیلیے حماس مبارکباد کے قابل ہے۔

یحییٰ رحیم صفری نے کہا کہ حماس کے اسرائیل پر بڑے حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، فلسطین کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی گروپ حماس کا اسرائیل پر حملہ انتہائی حیران کن اور پھیلا ہوا تھا۔

ادھر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران فلسطین کی آزادی تک اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم حماس کے قابل فخر آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، آپریشن کے دوران مزاحمت نے اب تک شاندار فتوحات حاصل کی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ناصر کنانی نے کہا کہ صہیونیوں کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تاریخ ایک روشن مقام ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply