• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کا غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کا غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان نےتمام غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نگراں وفاقی کابینہ نے ایک سرکولیشن سمری کے ذریعے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 11 لاکھ افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کے فیصلے کی منظوری دیدی۔

Advertisements
julia rana solicitors

وفاقی کابینہ نے غیرقانونی طور پرمقیم افغان و دیگر ممالک کے شہریوں کے بے دخلی پلان کی منظوری دیدی۔غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردی، ڈالر،چینی اور کھاد اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردوں کو فنڈنگ اوسہولتکاری میں ملوث ہیں۔غیرقانونی طورمقیم غیرملکیوں سےپاکستانی کی سیکورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔2021میں امریکہ کے افغانستان سےجانے کے بعد 4لاکھ افغانی غیرقانونی طورپرپاکستان آئے۔74لاکھ افغانیوں نے پاکستانی میں رہائش کے ثبوت کی تجدید نہیں کروائی۔پہلے مرحلے میں غیرقانونی طورپر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کروانے والوں کو نکالنے کا فیصلہ۔دوسرے مرحلے میں افغان شہریت اورتیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کونکالا جائے گا۔وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply