• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’خواجہ سرا بھی کلمہ گو مسلمان ہیں،اُن کیخلاف نہیں ،سراج الحق

’خواجہ سرا بھی کلمہ گو مسلمان ہیں،اُن کیخلاف نہیں ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کیخلاف نہیں ہیں وہ بھی کلمہ گو مسلمان ہیں ان کا استحصال ہوتا ہے۔

کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے، مسئلہ کشمیر، آئی ایم ایف کی غلامی، ایف اے ٹی ایف قوانین اور ٹرانس جینڈر ایکٹ پر یہ سب متفق ہیں، جھگڑا صرف مفادات کے حصول کا ہے، عوام کے مسائل و مشکلات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ان کو کوئی سرو کار نہیں۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی نا اہلی اور بے حسی کے باعث ملک کا سب سے بڑا شہر اور صوبائی دارلخلافہ مسائل کی آماجگاہ اور جرائم کا گڑھ بن گیا ہے، سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہیں، عوام کو تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور پینے کے صاف پانی جیسی سہولتیں تک میسر نہیں، 14سال سے سندھ اور کراچی کو پیپلز پارٹی نے یرغمال بنایا ہوا ہے کراچی میں حکمران پارٹیوں کی بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کی کوششیں ان کی شکست کی واضح علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام مراعات یافتہ اور حکمران طبقے کے بیچ سینڈوچ بنے ہوئے ہیں اور حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے قومی خزانہ محفوظ ہے نہ توشہ خانہ اور نہ سائفر، ساری سیاست جھوٹ اور فریب پر چل رہی ہے، جس میں سچائی کو خوردبین سے بھی تلاش کرنا مشکل ہے،مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے جو اسلامی نظام کے نفاذ اور عدل و انصاف کی علمبردار ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف ریفرنڈم میں بھی عوام سے بھر پور رابطہ ہوا ہے، رابطہ عوام مہم کو مزید تیز کیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات سے کسی بھی فرار کا موقع نہں دیا جائے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات، ضمنی انتخابات سے قبل 16اکتوبر کو کرائے جائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے حقوق اور مسائل کے حل کی جدوجہد مسلسل کر رہی ہے۔بلدیاتی انتخابات سے قبل بھی ہم نے کراچی کے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کی۔ کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply