• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رونالڈو اور النصر کا روایتی لباس اور تلوار کیساتھ سعودی قومی دن پر رقص،

رونالڈو اور النصر کا روایتی لباس اور تلوار کیساتھ سعودی قومی دن پر رقص،

سعودی عوام کل، ہفتہ، تئیس ستمبر کو قومی دن منارہے ہیں۔ ہر سال اس دن کی مناسبت سے مختلف اسپورٹس کلب سعودی ورثے کو زندہ کرنےاور غیر ملکی ستاروں کو تاریخ سے متعارف کرانے کے لیے بہت سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔

اس سال النصر کلب 93 ویں قومی دن کو منانے میں پیش پیش ہے۔ اس موقع پر کلب کی جانب سے شائع کی گئی ایک ویڈیو میں ٹیم کے سربراہ اور عالمی سیلیبریٹی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی بشت اور شیماغ پہنے، تلوار تھامے نظر آئے۔ اس موقع کو روایتی مقبول دھنوں کے ساتھ منایا گیا۔

یہ ویڈیو کلب نے اپنے “ایکس” اکاؤنٹ پر شائع کیا اور لکھا کہ”ایک وطن اپنے بچوں اور دنیا کے لیے۔”

ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ویڈیو میں مملکت کا قومی دن مناتے ہوئے نظر آئے، جن میں سینیگال سے معروف کھلاڑی ساڈیو مانے بھی شامل ہیں۔

النصر کلب کے پاس غیر ملکی ستاروں کا ایک گروپ ہے، جس کی قیادت اس کے پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو، ان کے ہم وطن اوٹاویو، کروشین مارسیلو بروزووک، سینیگال کے ساڈیو مانے، برازیل کے اینڈرسن ٹیلسکا، ان کے ہم وطن ایلکس ٹیلس، اور آئیورین کلب سیکو فوفانا کر رہے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو اس سے قبل گذشتہ فروری میں یوم تاسیس کی تقریبات میں سعودی “المرودون” لباس پہن کر اور سعودی عرضہ ڈانس پیش کر کے شریک ہوئے تھے، لیکن اس بار انہوں نے قومی دن منانے کی تیاریوں کے دوران خود کو لباس تک محدود نہیں رکھا بلکہ سعودی شماغ بھی پہنی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ریاض سیزن کے سفیر ہوں گے اور ان کی زندگی اور ٹائٹلز کے بارے میں ایک میوزیم بھی بنایا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رونالڈو، جن کی عمر 38 سال ہے، نے گذشتہ جنوری میں النصر میں شمولیت اختیار کی اور 200 ملین یورو سالانہ وصول کرنے کے عوض 2025 کے موسم گرما تک توسیع کا معاہدہ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply