اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 30 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے منظور کی جانے والی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں خرچ کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق متاثرین کے لیے رقم سے خیمے، خوراک اور ادویات کی خریداری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب سے صورتحال انتہائی خراب ہے اور پاکستان نے عالمی برادری سے امداد کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد برطانیہ، چین، ترکیہ سمیت کئی ممالک پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کر چکے ہیں اور بیرون ملک سے امداد ملنا بھی شروع ہو چکی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں