• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی ،کسانوں کو بِلا سود قرضہ دیں گے، وزیراعظم

2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی ،کسانوں کو بِلا سود قرضہ دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ویلفئیر پروگرام کا افتتاح کرنے جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی ٹیم نے بڑی محنت سے تین سالوں کے دوران مستحق عوام کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے۔ بغیر ڈیٹا کے سبسڈی دینا آسان نہیں تھا۔ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں مدد کی۔ مشکل حالات کی وجہ سے آئی ایم ایف جانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو تاریخی قرض اور خسارا ملا جب کہ کورونا کی وجہ سے بھی معاشی بدحالی ہوئی۔  این سی او سی نے مشکل حالات میں بہت اچھے فیصلے کئے جس پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ ہے مگر عوام کو یہ بتانا چاہیے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہو رہی ہے۔  دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا رجحان ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان پیٹرول درآمد کرنے والے ممالک میں سب سے سستا پیٹرول دے رہا ہے۔ مگر ہمیں اس کی قیمت میں اضافہ کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں پیٹرول کی قیمت 200 روپے سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے غریب ظبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے حکومت کو عوام اور اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

فلاحی پیکج:

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2 کروڑ خاندانوں کے لیے 120 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں، انہیں آٹا، دالوں اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 40 لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرض دینے کا پروگرام لا رہے ہیں جب کہ کسانوں کو 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ جن صوبوں میں ہماری حکومت ہے وہاں صحت کارڈ لا رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ مل چکے ہیں، کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں بھی سب خاندانوں کو صحت کارڈ دیں گے جس سے وہ 7 سے 10 لاکھ روپے کا علاج کسی بھی اسپتال سے کرا سکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن میں دو بڑے خاندان جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے وہ آدھا واپس کر دیں تو میں وعدہ کرتا ہوں تمام اشیاء کی قیمتیں آدھی کر دوں گا۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں مدد کی۔ مشکل حالات کی وجہ سے آئی ایم ایف جانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو تاریخی قرض اور خسارا ملا جب کہ کورونا کی وجہ سے بھی معاشی بدحالی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے مشکل حالات میں بہت اچھے فیصلے کئے جس پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ ہے مگر عوام کو یہ بتانا چاہیے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا رجحان ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان پیٹرول درآمد کرنے والے ممالک میں سب سے سستا پیٹرول دے رہا ہے۔ مگر ہمیں اس کی قیمت میں اضافہ کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں پیٹرول کی قیمت 250 روپے سے زائد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سردیوں میں ہمیں گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم عمران خان نے صنعت کاروں اور فیکٹری مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیٹھ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply