• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج سے 24 ستمبر تک ملک بھر میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے بیش تر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت بعض نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت، لکی مروت اور بنوں سمیت کرک اور وزیرستان میں بارش بھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply