• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہزادہ چارلس نے اسامہ بن لادن کی فیملی سے10لاکھ پاؤنڈ لیے، رپورٹ

شہزادہ چارلس نے اسامہ بن لادن کی فیملی سے10لاکھ پاؤنڈ لیے، رپورٹ

برطانوی شہزادہ چارلس کے خیراتی ادارے پر اسامہ بن لادن کی فیملی سے 10 لاکھ پاونڈ لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار سن ڈے ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ولی عہد نے اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائیوں بکر بن لادن اور شفیق سے رقم قبول کی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس نے نجی سطح پر بکر بن لادن سے اپنی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس لندن میں ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات اسامہ بن لادن کی موت کے دو سال بعد 30 اکتوبر 2013 میں کی گئی تھی۔

پرنس چارلس کے آفس نےبھی لادن فیملی سے چندہ وصول کرنے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم کلیرنس ہاؤس کا کہنا ہے کہ پرنس چارلس نے رقم کو قبول کرنےکا فیصلہ نہیں کیا، چندہ قبول کرنے کا فیصلہ پرنس آف ویلز کا چیریٹیبل فنڈ کے ٹرسٹیز نےکیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ بکر بن لادن یا شفیق بن لادن کسی دہشت گرد کارروائی کی معاونت یا اس سے منسلک نہیں پائے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply