پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 5ڈیجیٹل بینک کھل گئے

اسٹیٹ بینک آج پہلی بار ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کا اجرا کرے گا،آج 5 بینکوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل لائسنس کیلئے 15 کے قریب بینکوں نے اظہار دلچسپی جمع کرایا تھا،اسٹیٹ بینک کی جانب سے صرف 5 بینکوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے،پاکستان میں موجود کوئی بھی کمرشل بینک ڈیجیٹل لائسنس حاصل نہ کرسکا،سوائے ٹیلی نارکے تمام نئے ڈیجیٹل بینک کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

ڈیجیٹل بینکس کیلئے کم سے کم سرمایہ کی شرط ڈیڑھ ارب روپے رکھی گئی ہےاور آغاز کے 3 سال کے اندر 4 ارب تک سرمایہ کو لے کر جانا ہے،عام بینکوں کی طرح ڈیجیٹل بینک کی کوئی شاخ نہیں ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

pnn

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply