• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کی امریکی کتوں پر پابندی

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کی امریکی کتوں پر پابندی

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ خطرناک حملوں کے بعد امریکی (XL بُلی) کتوں پر برطانیہ میں پابندی عائد کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک خطرناک کتوں کی اس نسل پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیو بیان میں برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے کہا کہ یہ کتے 2021ء سے کم از کم 14 انسانی اموات کا باعث بنے اور یہ بچوں اور کمیونٹیز کے لیے خطرہ ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے اس نسل کے کتوں کے انسانوں پر حملوں کی ویڈیوز اور لوگوں میں پائے جانے والے خوف و ہراس کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نسل کے کتوں پر پابندی کے لیے فوری کام کرنے کی ہدایت دے دی ہے تاکہ لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ مسئلہ چند بری تربیت یافتہ کتوں کا نہیں بلکہ ان کے رویے کا ہے۔مالکان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کتوں کو کنٹرول میں رکھیں، میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم ان حملوں کو روکنے اور عوام کی حفاظت کے لیے فوری طور پر کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply