مراکش میں زلزلہ: ایک ہی جماعت کے 32 طالبعلم جاں بحق

مراکش میں چند روز قبل آنے والا 6.8 شدت کا زلزلہ جہاں ہزاروں زندگیاں نگل گیا وہیں ایک ہی جماعت کے 32 طالب علم بھی منوں مٹی تلے چلے گئے۔

بی بی سی کے مطابق شدید زلزلے نے جہاں مراکش کو ہلا کر رکھ دیا وہیں پہاڑی علاقے میں قائم گاؤں اداسیل میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔اداسیل زلزلے کے مرکز کے قریب تھا اسی وجہ سے وہاں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے اور زلزلہ اپنے ساتھ ایک ہی جماعت کے 32 طالب علموں کی زندگی بھی ختم کرگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بتایا جارہا ہے کہ طالب علموں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان تھیں جو کامیاب مستقبل کے خواب سجائے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply