برٹش ائیرویز کا لاہور کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

(نامہ نگار : فرزانہ افضل)برٹش ائیرویز نے 27 فروری 2020 سے لاہور کی پروازیں منقطع کرنے کا اعلان کردیا ہے جن کا آغاز تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہی ہوا تھا، تاہم اسلام آباد کی فلائٹ سروس جاری رہے گی۔
پاکستان گزشتہ برسوں میں مختلف موقعوں پر برٹش ایئرویز کے نیٹ ورک کا حصہ رہا ہے، جیسا کہ 2003 سے 2008 کے دوران گیٹ وک ائیرپورٹ لندن سے براستہ مانچسٹر اسلام آباد کی فلائٹ سروس اور ہیتھرو ایئرپورٹ سے براہ راست پروازیں چلائی گئیں ۔ 2008 کے بعد ایک دہائی کے وقفے سے پاکستان  نے پروازوں کا سلسلہ ایک بار پھر سے بحال کیا۔
برٹش ایئرویز کا پاکستان نیٹ ورک میں نصف تک کی کمی کرنے کے منصوبے کے تحت 12 اکتوبر 2020 کو ہیتھرو سے لاہور فلائٹس شامل کیں جس کے دو ماہ بعد ورجن اٹلانٹک نے بھی ان کی پیروی کی۔ برٹش ائیرویز نے اسلام آباد سروس کے افتتاح کے سولہ ماہ بعد لاہور کی پروازوں کا آغاز کیا، لاہور سروس جو مارچ سے اگست 2020 کے عرصہ کے دوران بند رہی تھی۔ ہیتھرو سے لاہور کی پروازیں بروز بدھ ، جمعہ اور اتوار کو چلتی ہیں جبکہ لاہور سے ہیتھرو واپس سوموار ، جمعرات اور ہفتہ کے روز آتی ہیں۔ لاہور فلائٹس کا یہ سلسلہ 27 فروری 2022 کو ختم ہو جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply