پاکستان ریلوےکا میلادسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز نےعید میلادالنبی کی مناسبت سےسپیشل میلاد ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میلادسپیشل ٹرین 19 ستمبر کو کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی، میلاد سپیشل ٹرین کراچی سے براستہ لودھراں ،فیصل آباد، لالاموسی 20 ستمبرکو راولپنڈی پہنچے گی، پاکستان ریلوے کی جناب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا، ریلوے انتظامیہ نے میل ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ پارسل ٹرین کرایوں میں اضافہ کیا ہے، ریلوے انتظامیہ نے فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ٹرین کرایوں میں گذشتہ 2 ماہ کے دوران تین بار اضافہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply