• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوئٹہ: ٹرک سے 2ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد،4 اسمگلر گرفتار

کوئٹہ: ٹرک سے 2ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد،4 اسمگلر گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک کارروائی میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی مینگل آباد کوئٹہ کے قریب مغربی بائی پاس پر عمل میں لائی گئی۔ اس دوران ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

2 ہزار 330 کلوگرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران ٹرک کے ساتھ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑی گئی، جس میں سوار 2 ملزمان سہولت کار کے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کروا رہے تھے۔ دوران کارروائی گاڑی اور ٹرک میں سوار مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply