ٹرمپ کیخلاف فارورڈ بلاک بنانے کا انکشاف

ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی صدر کی پالیسیوں سے نالاں اعلیٰ حکام کے فارورڈ بلاک بنانے کے انکشاف پر نائب صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے وضاحتیں دینا شروع کر دیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی صدر کے خلاف فارورڈ گروپ بننے سے متعلق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں آرٹیکل چھپنے کے بعد اعلیٰ امریکی عہدیداروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کالم ٹرمپ کابینہ کے ہی ایک اہم رکن نے لکھا ہے تاہم اخبار نے ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے آرٹیکل کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیو یارک ٹائمز جعلی اخبار ہے ، جسے مضمون لکھنے والے کا نام ظاہر کرنا چاہئے، تاکہ اگر کالم میں واقعی کوئی حقیقت ہے تو اس کی تصدیق ہو سکے۔ دوسری جانب نائب امریکی صدر مائیک پینس نے کالم سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سطحی صحافت کی گئی ، جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ بھارت کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی کالم نہیں لکھا۔ ادھر وائٹ ہائوس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ جو بھی کالم لکھنے والے ناکام شخص کے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو نیو یارک ٹائمز سے رجوع کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply