• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد دل تھام لیں ،بُری خبر آگئی

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد دل تھام لیں ،بُری خبر آگئی

برطانوی محکمہ داخلہ نے سیاحتی، وزٹ یا سٹوڈنٹ ویزے پر جانے والوں کے لیے ویزا فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ویزہ فیس میں اضافے کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔حکومت نے 6ماہ سے کم وزٹ ویزا کی فیس میں 15 اور اسٹوڈنٹ ویزہ فیس میں 127 برطانوی پاؤنڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔جس کے بعد برطانیہ کے 6 ماہ سے کم وزٹ ویزے کی فیس 115 اور اسٹوڈنٹ ویزے کی فیس 490 برطانوی پاؤنڈ ہوجائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

‏محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ورک اور وزٹ ویزوں کی فیس میں 15 فیصد جبکہ ترجیحی، اسٹوڈنٹ اور اسپانسر ویزوں کی فیس میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔وزٹ اور اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد نافذ ہو جائے گی جس کی توقع ہے کہ اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply