• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فل کورٹ اجلاس ختم، عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی اجازت

فل کورٹ اجلاس ختم، عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی اجازت

سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فل کورٹ نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی زیرِ صدارت سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ فل کورٹ میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کھلی عدالت میں سنائے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی وی کے چار کیمرے اوپر مہمانوں کی گیلری میں لگائے ہیں جبکہ ایک کیمرہ ڈائس پر لگایا گیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر لگائے کیمروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

پی ٹی وی عملہ نے تصدیق کی ہے کہ ہمیں کارروائی براہ راست دکھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی نے براہ راست عدالتی کارروائی دکھانے کیلئے انتظامات کرنا شروع کردیے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کچھ دیر بعد فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply