• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکا،2بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکا،2بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں سبزی منڈی میں بم دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ ایک بارپھردھماکے سے گونج اٹھا،دہشتگردوں نے ہزارگنجی کی سبزی منڈی کو اس وقت نشانہ بنایا جب الصبح لوگ خریداری میں مصروف تھے۔

دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کے بعد سبزی منڈی میں بھگدڑ مچ گئی،لوگ اپنے عزیزوں کی تلاش کرتے رہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیوحکام اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچی اور زخمیوں کوشیخ زیداسپتال اوربولان میڈیکل کمپلیکس  منتقل کیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق، دھماک ریموٹ کنٹرول تھا،جس میں 8سے 10کلوگرام بارود استعمال کیا گیا جبکہ دھماکا خیز مواد سبزی کی بوری میں چھپایا گیا تھا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply