گوگل سرچ انجن کے شریک بانی سرگئی برن نے ایلون مسک سے مبینہ قریبی تعلقات پر بیوی نیکول شانہ سے علیحدگی اختیار کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرگئی برن نے رواں سال جنوری میں طلاق کے پیپر جمع کروائے تھے جس پر جج کی جانب سے 26 مئی کو دستخط کیے گئے۔
سرگئی برن اور نیکول شانہ کی پہلی ملاقات 2015 میں ہوئی تھی جبکہ انہوں نے 2018 میں شادی کی۔ جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔
جوڑا بیٹی کی تحویل کیلیے الگ سے قانونی جنگ لڑے گا جبکہ دونوں نے اثاثوں کی تقسیم سے متعلق معاملات کو خفیہ ثالثی سے طے کر لیا۔
خیال رہے کہ ایلون مسک اور سرگئی برن پُرانے دوست ہیں۔
ایلون مسک نے نیکول شانہ سے قریبی تعلقات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے جولائی میں کہا تھا کہا کہ یہ بالکل بکواس ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اور نیکول شانہ صرف اچھے دوست ہیں اور گزشتہ رات ہم دونوں ایک پارٹی میں ساتھ تھے، میں نے اسے تین سالوں میں صرف دو بار دیکھا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں