چہرے کا داغ دھبوں کا حل اب کچن میں

ایسے لوگ جن کے چہرے پر آئل ہو جن کو عموما چکناہٹ کہا جاتا ہے ان کو اکثر گرد و غبار کی وجہ سے چہرے پر دانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے دانوں کے نشانات کالے رنگ میں رہ جاتے ہیں یا پھر ان کی وجہ سے چہرے میں گھڑے بن جاتے ہیں جو کہ انتہائی معیوب نظر آتے ہیں ۔ اس کے لئے طرح طرح کی کریموں کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ کافی مہنگی

ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ان میں اکثر کریمیں انتہائی خطرناک ہوتی ہیں جس کی وجہ سے چہرے  کو مختلف بیماریاں لاحق ہو جاتی ہے ۔ اور بعض کی وجہ سے تو کینسر بھی ہو سکتا ہے ۔ اس لئے اگر کبھی دانوں کا سامنا ہو تو انہیں چھیڑنے کے بجائے خشک ہونے دیں اور اس کے بعد اس کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ ایسے ہی  کوشش کی جائے کہ چکناہٹ پیدا ہی نہ ہو۔ تا کہ

گرد جمنے کی گنجائش نہ رہے اور چہرہ صاف رہے ۔ آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ایک ایسا قدرتی نسخہ جس کی وجہ سے داغ دھبے ختم یو جائے گے اور چہرے پر رہ جانے والے نشانات کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ اس کے لئے دو چمچ پانی اور دو چمچ بیکنگ سوڈا کا استعمال کریں ۔ اس کے استعمال کے لئے دونوں کو ملا کر پیسٹ بنائے اور پھر چہرے پر لگائیں ۔ اس پیسٹ کو 15 منٹ لگا

Advertisements
julia rana solicitors london

رہنے دیں اور اس کے بعد دھو لیں ۔ آپ کو کچھ دن بعد ہی فرق محسوس ہونے لگ جائے گا اگر اس سے آپ کو مسئلہ ہو تو ایک نسخہ استعمال کریں ۔ بس ایک ٹماٹر لیں اس کا پیسٹ بنائے اور اس میں کچھ قطریں لیموں کے ڈالیں اور اس پیسٹ کو لگائیں 15 منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply