• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی نے بھارت کو سنگین خطرے میں ڈال دیا

مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی نے بھارت کو سنگین خطرے میں ڈال دیا

بھارت میں وارد ہونے والے نئے مہلک وائرس نیپا سے متعلق مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی سے ہندوستان اس وقت سنگین خطرے کے گرداب میں ہے۔

بھارت کی ریاست کیرالہ میں مہلک وبائی وائرس نیپا پھوٹ پڑا جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکیں اور درجنوں متاثر ہیں لیکن اس کے تدارک کے لیے مودی سرکار کی ناقص حکمت اور صحت کے شعبے کی نالائقی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی بدنامی کے بعد اب نئے وائرس کے سامنے مودی سرکار کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور بھارتی ذرائع کے مطابق اب تک متعلقہ حکام نیپا وائرس کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس جانوروں خصوصاً چمگادڑوں کے ذریعے انسانوں میں پھیلتا ہے جو انتہائی مہلک اور تقریباً 45 دن کے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے۔

بروقت اقدامات نہ ہونے پر یہ وائرس بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیپا وائرس سے متعدد ہلاکتیں جبکہ 706 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اس کی وجہ سے کیرالہ میں نظام زندگی مفلوج، اسکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ناقص حکمتِ عملی اور لاپروائی کے سبب بھارت کی کئی ریاستیں ماضی میں بھی اس وبا کا سامنا کر چکی ہیں اور مودی سرکار کے پچھلے 5 سالوں میں یہ وبا تیسری بار پھوٹی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply