• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی، 4 افراد جاں بحق

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی، 4 افراد جاں بحق

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائی میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلمان خاندان کو ٹرک سے روند دیا۔

کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں یہ خوفناک سانحہ پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقع میں 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا ہے، جس کی حالت تشویشناک ہے۔

مرنے والوں میں 46 سالہ آدمی کے ساتھ 74 ماں، 44 سالہ بیوی اور 15 سال کی بیٹی شامل ہیں۔ کینیڈین پولیس کے مطابق واقعہ مذہبی نفرت پر مبنی ہے، حملہ آور نے جان بوجھ کر پاکستانی خاندان کو نشانہ بنایا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

خاندان کو ٹرک سے روندنے والا 20 سالہ دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا ہے۔ مئیر انٹاریو کا کہنا ہے کہ نفرت اور اسلاموفوبیا پر مبنی واقعہ ناقابل قبول ہے۔

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی نژاد شہریوں کے قتل کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے، صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کینیڈا میں اس سے پہلے بھی مسلمانوں کے خلاف دہشتگرادنہ کارروائی ہو چکی ہے، 2017 میں کیوبک میں دہشتگرد نے مسجد کے 6 ارکان کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply