شام: اسرائیل کا تیس سال میں سب سے بڑا فضائی حملہ

اسرائیلی وزیراعظم کہتے ہیں ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے نہیں بنانے دیں گے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک خطے کی سیکیورٹی کے لیے تیار ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی مرتبہ شام میں چار ایرانی اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں  نے کہا ‘میں بہت بار شام میں ایرانی فوجی مداخلت کے بارے میں خبردار کرچکا ہوں،ایران اسرائیل کو تباہ کرنے کیلئے شام کی سرزمین استعمال کررہاہے،ایران نے ہماری سالمیت پر حملہ کیا، اس لئے جوابی کارروائی کی اور آگے بھی ملکی دفاع کیلئے اقدامات کرینگے’۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اس کا ایف سکسٹین طیارہ شام کے اندر ایرانی ہدف کو نشانہ بنا رہا تھا۔

شام اور ایران نے مشترکہ بیان میں اسرائیلی الزامات کی تردید کردی اور کہا کہ ایران نے اسرائیل کی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملکی سیکیورٹی کے لئے تیار ہیں۔ امریکا  اور روس نے بھی اسرائیل کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply