• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقابلہ حسن،پاکستان کانام استعمال کرنےپروزیراعظم نےآئی بی سےرپورٹ مانگ لی

مقابلہ حسن،پاکستان کانام استعمال کرنےپروزیراعظم نےآئی بی سےرپورٹ مانگ لی

مس یونیورس میں پاکستان کانام استعمال کرنےپرانٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سےنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنےرپورٹ طلب کرلی ۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم نے فارن آفس کو ہدایت کی کہ وہ دبئی حکام سے رابطہ کریں کہ مقابلہ حسن کیلئے پاکستان کا نام کو ئی پرائیویٹ کمپنی کیسے استعمال کرسکتی ہے۔
اس سے پہلے وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سے بھی رپورٹ مانگی تھی کہ کون سی کمپنی پاکستان کا نام اس معاملے میں استعمال کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو نے وزیراعظم کو رپورٹ دی کہ فلپائن کا شہری جو دبئی میں مقیم ہے اس کی کمپنی نے مقابلہ حسن کیلئے پاکستان کی خواتین سے درخواستیں مانگیں تھیں۔

دوسری جانب کراچی کی ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئی ہیں۔

ایریکا رابن رواں سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

pnn

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply