آئی جی پنجاب نے عہدے پر مزید رہنے سے معذرت کرلی

لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے وفاقی حکومت کو خدمات جاری نہ رکھے کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے صوبائی حکومت کے ساتھ مزید کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔

وفاقی حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید اس عہدے پر کام نہیں کر سکتا اور گزارش ہے کہ فوری پنجاب سے میری خدمات ود ڈرا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میری خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی جائیں۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے مراسلہ سیکرٹر ی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے آئی جی فیصل شاہکار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا صوبائی حکومت نے وفاق کو ریکوزیشن بھیجنے کا کہا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply