ٹک ٹاک پر پابندی کا بل امریکی سینیٹ میں منظور

امریکی سینیٹ نے سرکاری ملازمین کو حکومت کے ڈیوائسز پر ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکنے کے بل کو منظور کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق منظوری کے لیے صدر جوبائیڈن کے پاس جانے سے پہلے اس بل کو امریکی ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہونا ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے ایوان نمائندگان سے اس بل کے منظور ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں قومی سلامتی خطرات کے پیش نظر امریکا کی مزید دو ریاستوں الاباما اور یوٹاہ نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔

قبل ازیں ٹیکساس، میری لینڈ، نیبراسکا، ساؤتھ کیرولائنا اور ساؤتھ ڈیکوٹا نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹک ٹاک کے ترجمان نے امریکی ریاستوں سے پابندی لگائے جانے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ اتنی ساری ریاستیں بےبنیاد اور سیاسی الزامات کی وجہ سے یہ لائحہ عمل اختیار کر رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply