عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو سے متعلق اہم پیش رفت

ہیگ: عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہوگی، جس کیلئے پاکستانی وفد ہیگ روانہ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارت عالمی عدالت انصاف میں 18 فروری کو دلائل کا آغاز کرے گا اور پاکستان 19 فروری کو اپنے دلائل دے گا۔

پاکستان عالمی عدالت کا فیصلہ اپنے حق میں آنے کیلئے پرامید ہے۔

بیس فروری کو بھارتی وکلا پاکستانی دلائل پر بحث کریں گے، جبکہ 21 فروری کو پاکستان جواب دے گا۔

اٹارنی جنرل، دفتر خارجہ اور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام بھی سماعت میں شرکت کیلئے ہیگ جائیں گے۔

بھارت را افسر کلبھوشن یادیو کی ریٹائرمنٹ کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکا، جبکہ مبارک حسین پٹیل کے نام سے جاری پاسپورٹ پر بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔

کلبھوشن یادیو نے مبارک حسین پٹیل کے نام سے 17 مرتبہ نیو دہلی کا سفر کیا۔ دونوں ممالک کی جانب سے شواہد پہلے ہی عالمی عدالت میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔

پاکستان یا بھارت مزید دستاویزات عالمی عدالت میں جمع نہیں کروا سکتے۔ عالمی عدالت سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ تین سے چار ماہ میں سنائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا، پاکستان اس کا احترام کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply