• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رونالڈو، بینزیما کے بعد نیمار کی بھی سعودی کلب میں شمولیت

رونالڈو، بینزیما کے بعد نیمار کی بھی سعودی کلب میں شمولیت

برازیل کے سپر سٹار فٹ بالر نیمار نے سعودی عرب کے الہلال کلب سے معاہدہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فٹبال اسٹار رونالڈو اور بینزیما کے بعد نیمار نے بھی سعودی کلب سے معاہدہ کر لیا ہے۔ برازیلین فٹ بال سپر اسٹار نیمار نے پیرس سینٹ جرمین  کو خیر باد کہہ کر سعودی پرو لیگ کے الہلال میں شمولیت اختیار کر لی ہے،۔

الہلال نے پیر س سینٹ جرمن کے ساتھ 90 ملین یورو  ٹرانسفر فیس پر اتفاق کیا، یہ رقم لیگ کیلئے ایک ریکارڈ ہو گی۔ نیمار کو دو سال کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے جس کے تحت  برازیلی اسٹار کو 100 ملین ڈالر سالانہ تنخواہ ادا کی جائے گی جو کہ کرسٹیانو رونالڈو کی تنخواہ کا نصف ہے۔  معاہدہ کے مطابق نیمار کو 10 کروڑ  یورو سالانہ تنخواہ، سوئمنگ پول کے ساتھ 25 کمروں کا گھر، پانچ ملازم، بینٹلے، ایسٹون مارٹن اور لیمبورگنی گاڑی، ہوٹل ریسٹورنٹس کے تمام بل اور سوشل میڈیا پر سعودی عرب کی پروموشن پر 5 لاکھ یورو ملیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیمار نے الہلال کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا”میں یہاں سعودی عرب میں ہوں، میں ہلالی ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply