• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرانس میں کشمیری، سکھ کمیونٹی کی مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی

فرانس میں کشمیری، سکھ کمیونٹی کی مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی

کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے مودی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف فرانس میں احتجاج کیا۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے پیرس میں ری پبلک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی کثیر تعداد نے مودی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں اور سکھوں کی بھارت میں خاص طور پر کشمیر اور ریاست پنجاب میں مودی کی فسطائیت کے تحت سکھوں پرظلم و ستم کے خلاف پیرس میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کی جانب سے امرت پال سنگھ اور خالصتان تحریک کے دیگر رہنماوٴں کی گرفتاری کیلئے بھارتی پولیس کے کریک ڈاوٴن اور گزشتہ چند دنوں کے دوران بھارتی پولیس کی طرف سے خالصتان تحریک کے سینکڑوں حامی سکھوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے خالصتان تحریک کے حق، بھارت اورمودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے جو پہاڑ سرخ کئے ہیں وہ اس پر زیادہ دیر تک مسلط نہیں رہ سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

مظاہرین نے انڈیا، انڈین فوج اور مودی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے، کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ یو این او اور یورپی یونین آگے آئے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply