• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کے دوران فورسز ان ایکشن، خلاف ورزی پر درجنوں گرفتار

الیکشن کے دوران فورسز ان ایکشن، خلاف ورزی پر درجنوں گرفتار

انتخابات کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز اِن ایکشن ہیں، مختلف شہروں سے پولنگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنادی،  مختلف شہروں سے درجنوں جعلساز پکڑلیے۔

کراچی کے حلقہ این اے دو سو انتالیس میں دھاندلی کی کوشش پر خاتون سمیت سات افراد پکڑے گئے۔ سنگولین کے علاقے میں پاک آرمی کے اسکول سے جعلی پولنگ کا عملہ پکڑا گیا، جس کے بعد پاک آرمی نے پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی سخت کردی۔

اٗدھر لیاری بہارکالونی میں مشکوک شخص نے زبردستی پولنگ اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نے دھرلیا، مشکوک شخص خود کو پولیس افسر ظاہر کرتا رہا۔

ایف سی قلعہ عبداللہ کے حلقہ پی بی بائیس میں کارروائی کرکے تین جعلی پریزائیڈنگ آفیسرز کو دھرلیا۔ کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی میں بھی ایف سی حرکت میں آئی۔ جہاں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آزاد امیدوار کے تین مسلح محافظ کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں ہوائی فائرنگ پر دو سیاسی کارکن پکڑے گئے، لاہور میں ڈولفن فورس بھی اِن ایکشن رہی، پولنگ اسٹیشن کے قریب سے مسلح شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملتان کے حلقہ این اے ایک سو اٹھاون بستی ملوک سے حساس ادارے  کا یونیفارم پہنے مشکوک شخص پکڑا گیا، خیرپور کے علاقے نارا میں تو ڈبل ووٹ دینے کے الزام میں تین خواتین دھرلیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply