• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیڈا؛76ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کا انوکھا انداز

کینیڈا؛76ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کا انوکھا انداز

76ویں یوم آزادی پر کینیڈین پاکستانیوں کا انوکھا انداز، پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کرکے 30فٹ لمبااور چوڑا پاکستانی پرچم لہرایا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سمیت کینیڈین پاکستانیوں نے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں کینیڈین پاکستانیوں نے عظیم الشان پرچم لہرایا۔

اس پاکستانی جھنڈے کی لمبائی اور چوڑائی 30 فٹ تھی، تقریب میں شرکاء کی جانب سے پاکستانی ملی نغمے گائے گئے اور تقاریر بھی کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یوم آزادی کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے امیگریشن اینڈ ملٹی کلچرل ازم البرٹا تھے۔ اس تقریب کے منتظمین اور شرکاء کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو پاکستان کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا، سمندر پار پاکستانیوں نے یہ ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے جس کونے میں بھی رہیں ان کا دل پاکستان کے لئے دھڑکتا رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply