سابق کپتان ظہیرعباس عارضہ قلب میں مبتلا

کراچی: ایشین بریڈ مین اورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے۔ کراچی کے نجی ہسپتال میں اینجیوگرافی، دواسٹنٹ ڈالنے کے بعد سی سی یو منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ظہیر عباس کی کراچی کے علاقے کلفٹن کے نجی ہسپتال میں چار گھنٹے کے پیچیدہ آپریشن کےدوران اینجیوگرافی کی گئی اوردو اسٹنٹ ڈالنے کے بعد انہیں سی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔ظہیر عباس کے چھوٹے بھائی صغیر عباس کے مطابق  جمعے کو دل میں تکلیف کے بعد اکہترسالہ ظہیرعباس کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر دل کی شریانوں کی بندش کے باعث اینجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سی سی یو منتقلی کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی ہے، ظہیرعباس کے اہل خانہ نےان کے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply