اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر ویکی کوشال نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر کا تمام بجٹ کو کترینہ کیف دیکھتی ہیں ، وہ گھریلو ملازمین سے ہر ہفتے میٹنگ بھی کرتیں ہیں۔
بالی وڈ کے مشہور ترین جوڑی کترینہ کیف اور ویکی کوشال کی جوڑی کے حوالے سے ان کے فین جاننا چاہتے ہیں ۔ حال ہی میں اپنی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے کی پروموشن کے سلسلے میں ایک انٹرویو کے دوران ویکی کوشال نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کترینہ کیف گھریلو بجٹ کے حوالے سے گھریلو ملازمین سے ہفتہ وار میٹنگ کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کترینہ ہر ہفتے یا ہر دوسرے ہفتے گھر میں میٹنگ کرتی ہیں۔ وہ گھر کے تمام ملازمین کو اکٹھا کرتی ہیں اور گھر کے بجٹ پر بحث کرتی ہے۔
ویکی نے کہا کہ کترینہ مکمل حساب لیتی ہیں کہ پیسوں کا استعمال کیسے ہوا؟ انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں صرف اتنا حصہ لیتے ہیں کہ وہ اس دوران پاپ کارن کو انجوائے کرتے ہیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں