• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 76واں یوم آزادی،ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

76واں یوم آزادی،ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

ملک بھر میں 76واں یوم آزادی جوش وجذبے سے منایاجارہاہے۔ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ،گلی گلی،کوچے،کوچکے ملی نغموں کی دھن،سبزہلالی پرچموں کی بہار ،سرکاری عمارتوں کو سجادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 76ویں یوم آزادی پردن کاآغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

رات 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے جشن کو بھر پور انداز میں خوش آمدید کہا۔

لاہور میں لبرٹی چوک، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سمیت دیگر مقامات کے علاوہ کراچی، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے، جس سے آسمان مختلف رنگوں میں رنگ گیا۔

لاہور میں 76 ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں منعقد ہوگی۔حضوری باغ میں نگران وزیر اعلی پنجاب مہمان خصوصی ہونگے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب مزار اقبال پر حاضری دینگے۔ 9بجے تقریب پرچم کشائی ہوگی۔مرکزی تقریب میں سکاوٹس، طلبا وطالبات ملی نغمے پیش کرینگے۔ بینڈز فن کا مظاہرہ کرینگے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حضوری باغ تقریب میں نگران وزرا، سفارتکار، سیکرٹریز، سپورٹس ہیروز، ادبی و صحافتی شخصیات، لاہور بورڈ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات شریک ہونگے۔ سپیشل انکلوزر بنے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply